حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ سید جعفر عباس نقوی اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ اتحادِ اُمت وقت کی ضرورت ہے، جس کیلئے ملت جعفریہ پہلے بھی قربانیاں دے چکی ہے، افسوس اہلسنت کے لبادے میں کچھ ناصبی، خارجی اور تکفیری عناصر فاسق و فاجر یزید لعین کو مقدس بنانا چاہتے اور اہلبیت اطہار کی عظمت کو کم کرنا چاہتے ہیں، ہم سنی شیعہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند عناصر کی خرافات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یزید کل بھی لعین تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، یزید کو مقدس ماننے والے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور اسلام کے تحفظ کی تحریک کربلا کے انکاری ہیں، چودہ سو سال سے زائد عرصہ گزر چکا واقعہ کربلا تازہ ہے، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے شام میں خطبوں اور بعد میں آج تک جاری عزاداری نے یزیدیت کے چہرے سے نقاب اتار دی ہے، اس لئے عزاداری یزیدی فکر کو کھٹکتی ہے، اس کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اہلسنت اور اہل تشیع عوام یزیدی سازش کا مقابلہ کریں گے، ہم واضح کرتے ہیں کہ مقدسات اہلسنت کی توہین جائز نہیں، جبکہ شیعہ علماء و مجتہدین اپنے فتاویٰ میں واضح کر چکے ہیں کہ ازواج مطہرات کی توہین کرنیوالا توہین رسالت کا مرتکب قرار پاتا ہے اور اہلسنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے، البتہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے دشمنوں کو مقدس بنا کر پیش کیا جائے گا تو اسے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آباء و اجداد کی توہین کرنیوالوں کیخلاف سزا کا قانون بنایا جائے، افسوس ہے کہ توہین عدالت پر تو مقدمہ ہوتا ہے لیکن پیغمبر اکرم(ص) کے آبا و اجداد اور ان کے والدین کی توہین اور تنقیص کرنیوالوں کیخلاف کوئی قانون نہیں۔ علامہ جعفر عباس نقوی نے شیعہ علما کونسل کی طرف سے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی طبقات میں پائی جانیوالی بے چینی اور خلفشار کے خاتمے کیلئے 16 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مطالبات پر عملی اقدامات اور مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو 18 اکتوبر کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک کے مذہبی طبقات میں پائی جانیوالی بے چینی اور خلفشار نے ملکی فضا کو مکدر کرنے میں کردار ادا کیا ہے، دو دہائیوں بعد ملک ایک بار پھر فرقہ وارانہ اختلافات کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، ہمارے بعض سادہ لوح مذہبی قائدین اور علماء تکفیری و ناصبی عناصر کے گھیرے میں آ کر اسلامی مکاتب کے درمیان پیدا کی گئی دراڑوں کو مزید وسیع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی آبادیوں میں مساجد، مدارس، امام باگاہوں، مجالس اور جلوس کیلئے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور پورے پاکستان کی جیلوں میں بالخصوص پنجاب کی جیلوں میں قید شیعہ قیدیوں کی مذہبی آزادیوں پر جو ناروا پابندیاں عائد ہیں، وہ ختم کی جائیں اور انہیں باجماعت نماز، نماز جمعہ، نماز عیدین اور محرم الحرام سمیت پورے سال میں عزاداری امام حسین ؑ منعقد کرانے دی جائے۔
علامہ جعفر نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری کے انعقاد اور دیگر پُرامن سرگرمیاں سر انجام دینے والے شیعہ افراد کو فورتھ شیڈول جیسے ظالمانہ قانون کی زد میں لایا جاتا ہے، یہ سلسلہ بند کیا جائے، سوشل میڈیا، سرکاری و غیر سرکاری ذرائع ابلاغ پر فرقہ وارانہ تحریروں اور شیعہ عقائد کیخلاف مواد کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو پُرامن عوامی احتجاج کیلئے عوام کو سڑکوں پر لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاپتہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے جن کیخلاف مقدمات یا شواہد ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ شیعہ علما کونسل کے رہنما نے ایران، عراق و شام جانیوالے زائرین کے حوالے سے حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش میں کن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان لوگوں کے روابط کن افراد سے تھے؟ حکومت حقائق قوم کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی اور ڈویژنل سطح پر شیعہ اوقاف بورڈ بنایا جائے۔ اس موقع پر سید محمد ہادی ایڈووکیٹ، سید اظہار بخاری، قاسم علی قاسمی، جعفر علی شاہ، بابر عباس نقوی، طفیل وٹو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب:
اتحادِ اُمت وقت کی ضرورت ہے، جس کیلئے ملت جعفریہ پہلے بھی قربانیاں دے چکی ہے
حوزہ/ اہلسنت کے لبادے میں کچھ ناصبی، خارجی اور تکفیری عناصر فاسق و فاجر یزید لعین کو مقدس بنانا چاہتے اور اہلبیت اطہار کی عظمت کو کم کرنا چاہتے ہیں، ہم سنی شیعہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند عناصر کی خرافات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
-
پاکستان، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت سے مطالبہ
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی طبقات میں پائی جانے والی بے چینی اور خلفشار کے خاتمے کے لئے 16نکاتی مطالبات کا…
-
علمائے دین کی بے احترامی کی سزا
حوزہ/ حضرت ایت اللہ العظمی محمد تقی بہجت فرماتے ہیں کہ ہمارے ائمہ طاھرین علما ، فقہا اور راویاں احادیث کا احترام کیا کرتے تھے مگر ہم ان کی بے احترامی اور…
-
اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا 2 روزہ اجلاس + تصاویر
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں تربیت کے امور میں خواتین کو بھرپور کام اور فعالیت انجام دینے کی ہدایت کی۔
-
امسال چہلم امام حسینؑ پوری دنیا میں منفرد انداز میں منعقد کیا جائے گا، علامہ تصور جوادی
حوزہ/ یہ چہلم شوکت اسلام کا مظہر ہوگا، اس دن تمام اہل اسلام نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد…
-
شیعہ و سنی دونوں مذہب کے نزدیک اہلبیت (ع) واجب الاحترام، مولانا محمد عادل مہدوی
حوزہ/ تکفیری و یزیدی ٹولے کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ یاد رکھو حسینیوں کا سر کاٹا تو جا سکتا ہے پر جھکایا نہیں جا سکتا لذا جب تک پاکستان کے شیعہ سنی یعنی…
-
امیر جماعت اسلامی سندھ:
امت کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے قرآنی احکامات نافذ کرنا ہونگے، محمد حسین محنتی
حوزہ/ جمعیت نوجوانوں کو متحد، ملک و قوم اور اسلام کی خدمت کرنے کیلئے آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار کرے، کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے ساتھ ملک کا مستقبل و…
-
چہلم شہدائے کربلا پیدل مارچ میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی
حوزہ/اگر امریکہ اور سعودی کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت…
-
توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل میں شامل شخصیات کی رائے حاصل…
-
ماگام واقعہ پر پیروان ولایت کو تشویش؛ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے ماگام میں شہید قاسم سلیمانی اور امام خامنہ ای کے تصاویر کی بے حرمتی پر شدید برہمی…
-
ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی شوریٰ کا اجلاس
حوزہ/ اجلاس میں تنظیمی صورتحال اور ملکی حالات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین ماہ کے لیے تنظیمی پروگرامات کی منظوری دی گئی۔
-
انسان کو روح کی ترقی اور روحانیت کی بلندی کیلئے کوشاں رہنا چاہیے، آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی
حوزہ/ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کے سب سے بڑے شاہکار انسان کی صورت بھی پانی کے قطرے پر بنائی حالانکہ پانی پر تصویر کشی ناممکن ہے۔ اِن نعمتوں کے بار بار ذکر…
-
اربعین حسینی پر اپنے گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ موجودہ دور میں واضح ہوچکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام…
-
متنازع تقریر کے الزام میں علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف مقدمہ، علامہ عارف واحدی کی بھرپور مذمت
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ہم معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیری عناصر…
-
کوئی مسلمان یزید کو اپنا امام نہیں مان سکتا، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ مرکزی نائب صدر ایس یو سی پاکستان کا کہنا تھاکہ ناصبی مولوی کی طرف سے یزید کی وکالت قابل مذمت، بلی تھیلے سے باہر آگئی، اسلام کے لبادے میں دشمنان آل…
-
مجلس خبرگان رہبری کے رکن:
اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کرنا جہالت اور بے تقوائی کی واضح مثال ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا: اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کرنا جہالت اور بے تقوائی کی واضح مثال ہے۔ شیعہ مراجع تقلید میں سے کس مرجع نے بزرگوں…
-
آرمینیا و آذربائیجان کا بحران عالمی استعماری قوتیں کے پیدا کردہ ہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ارض پاک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے آئے روز ایک نیا…
-
یزید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان کی فکر کریں، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان "سواد اعظم" نے کہا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہل سنت نہیں ہو سکتے، یزید اہل بیت کا قاتل…
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج و ریلیاں:
توہین اہلبیتؑ توہین رسالتؑ؛ گستاخی اہلبیتؑ سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحمن سلفی کو گرفتارکرلیا گیا…
-
پاکستان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں اس سال اربعین حسینی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، علامہ اقتدار حسین نقوی
حوزہ/ عزاداری سید الشہداء ہماری طاقت اور عظمت کا نام ہے دشمن جس عزاداری کو محدود اور کم کرنا چاہتا تھا آج اُسے اپنے مقصد میں شدید شکست ہوئی ہے۔
-
متنازعہ فوجداری بل شیعہ حقوق کو سلب کرنے کی مذموم کوشش، علامہ سبطین سبزواری/ ہم مقدسات اہل سنت کا احترام کرتے ہیں، بتائیں یزید کس کے مقدسات میں شامل ہے؟، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان: عوام شرپسندوں کے مکروہ چہروںکو پہچان چکے ،شیعہ قیادت کو اعتماد میں لئے بغیرکوئی بھی قانون سازی نہیں ہو سکتی،…
-
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، آج اگر بے گناہ شیعہ شہید ہوئے ہیں تو کل اہلسنت اپنی…
-
آل سعود اپنی غیر یقینی بقاء کیلئے اپنے شہریوں کا سرقلم کررہے ہیں: آل انڈیا شیعہ کونسل
حوزہ/ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہا کہ ہم آل سعود کے اس جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ سامراجیت کے غلام خیانت پیشہ…
آپ کا تبصرہ